برلن،15اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جرمنی میں چوری کی ایک انوکھی واردات میں ڈھیروں ٹن چاکلیٹ چرا لی گئی۔چور نیوٹیلا سپریڈ اور کنڈر چاکلیٹ کے انڈوں سے بھرا پورا ٹرک ہے غائب کرنے میں کامیاب ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ اس ٹرالر میں لگ بھگ 20 ٹن چاکلیٹ تھی اور اس تمام سامان کی قیمت 50 ہزار یوروں سے بھی زیادہ تھی۔
پولیس کا خیال ہے کہ چوری کی اس واردات کے لیہ یقیناً کوئی دوسری گاڑی یا ٹرک استعمال ہوا ہے جس کی مدد سے چوری کیا گیا ٹرالر کھینچ کر لے جایا گیا۔اس سے پہلے ویمار میں اس واردات کے مقام سے 25 کلو میٹر دور ایک دوسری گاڑی بھی چرائی گئی تھی اور خیال ہے کہ ان دونوں واقعات کا آپس میں کوئی تعلق ضرور ہے۔سنیچر کو ایک جوس سے بھری گاڑی گاڑی بھی چوروں کا نشانہ بن چکی ہے۔